News Views Events

چینی صدر کا برازیل میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان پر برازیل کے صدر سے اظہار ہمدردی

0

 

چین کے صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کے نام بھیجے گئے پیغام میں برازیل کے شہر ریو گرانڈے ڈو سل میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں ریو گرانڈے ڈو سول میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصانات کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔صدر شی جن پھنگ نے یقین ظاہر کیا کہ برازیل کے آفت زدہ علاقے میں لوگ مشکلات پر قابو پا کر جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر نو کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.