News Views Events

پاکستان نے ایشیئن اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں برونز میڈل حاصل کر لیا

چیمپئین شپ کےپومزے ایونٹ میں 30 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا پاکستان کی چوتھی پوزیشن

0

پاکستان نے ایشیئن اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں برونز میڈل حاصل کر لیا۔

 

چیمپئین شپ کےپومزے ایونٹ میں 30 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا پاکستان کی چوتھی پوزیشن

 

پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کرنل وسیم احمد صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن

 

پاکستان نے ویتنام کے شہر دانانگ میں جاری چھٹی ایشیئن اوپن تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کے پومزے ایونٹ میں برونز میڈل حاصل کر لیا۔ویتنام سے ٹیم آفیشل پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر)راجہ وسیم احمد نے تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا کہ پومزے ایونٹ میں 30 کے قریب ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ٹیم کو برونز میڈل دلایا پاکستان کی 7.533 کے ساتھ چوتھی پوزیشن رہی۔ایران نے 8.182 کے ساتھ پہلی، ویتنام نے 7.630 کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بھارت کی ٹیم 6.349 کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی۔اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی پومزے ایونٹ کی ٹیم میں امیر حمزہ،شہباز احمد،عادل حسین،مدثر حسین،محمد ممتاز،نائیلہ،زینا شیراز اور عثمان عادل شامل ہیں صداقت حسین ٹیم مینجر اور ماسٹر سیونگوہ چوۓکوچ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.