News Views Events

اگر فلپائن چین کی خیر سگالی کا غلط جواب دے گا تو چین قانون کے مطابق جوابی اقدامات کرے گا، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ،ماہی گیری کی 5 تجارتی کشتیوں میں تقریباً 200 افراد کے فلپائن سے ہوانگ ئین جزیرے سے ملحقہ پانیوں کی جانب روانہ ہونے اور اس کے حوالے سے متعلقہ تنظیم کے بیانات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ،ہوانگ ئین جزیرہ چین کا علاقہ ہے اور چین کو ہوانگ ئین جزیرے اور اس کے آس پاس کے پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے۔ 2016 میں، چین نے ہوانگ ئین جزیرے کے قریب پانیوں میں فلپائن کی ماہی گیری کی چھوٹی کشتیوں کی معمول کی ماہی گیری کرنے کے لیے خیر سگالی کی بنیاد پر انتظامات کیے اور قانون کے مطابق فلپائنی ماہی گیروں کی ان سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
وانگ وین بن نے نشاندہی کی کہ اگر فلپائن ، چین کی اس خیر سگالی کا غلط استعمال کرتا ہے اور چین کی علاقائی خودمختاری اور دائرہ اختیار کی خلاف ورزی کرے گا تو چین، قانون کے مطابق اپنے حقوق کی حفاظت کرے گا اور جوابی اقدامات کرے گا جس کی مکمل ذمہ داری اور نتائج فلپائن کو برداشت کرنے ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.