چینی صدرکا دیوار چین کے دامن میں رہنے والے باشندوں کو جوابی خط
بیجنگ:سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ کے ضلع یان چھنگ کے بادالنگ ٹاؤن کے گاوں شیشیا کے باشندوں کے نام بھیجے گئے جوابی خط میں کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ ان لوگوں نے دیوار چین کی حفاظت، دیوار چین کی ثقافت کی موروثیت سنبھالنے اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے پوری کوشش اور پیش رفت کی ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ دیوار چین، چینی قوم کی نمائندہ علامت اور چینی تہذیب کی ایک اہم نشانی ہے ، اس تاریخی و ثقافتی ورثے کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہر ایک دیوار چین کی حفاظت کرے گا، دیوار چین کی ثقافت کو آگے بڑھائے گا، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دیوار چین کو سمجھنے اور اس کی حفاظت کرنے کی ترغیب دے گا، آباؤ اجداد کی چھوڑی ہوئی اس قیمتی دولت کو نسل در نسل منتقل کرے گا اور ایک سوشلسٹ ثقافتی طاقت کی تعمیر اور چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالے گا۔