یورپی یونین کی ایران پر پابندیوں کی میزائل فیلڈ تک توسیع
یورپی کونسل نے اعلان کیا کہ وہ ایران کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کا دائرہ وسیع کرے گی اور پابندیوں کے اقدامات کو میزائل فیلڈ تک بڑھایا جائے گا۔
یورپی کونسل نے اسی دن ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یورپی یونین ایسے افراد اور اداروں پر اثاثے منجمد اور سفری پابندی ، فنڈز یا اقتصادی وسائل کی فراہمی پر پابندی لگائے گی جو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کی سپلائی، فروخت یا دوسری صورت میں ٹرانسفرنگ میں حصہ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یورپی یونین ڈرون کی تحقیقات اور تیاری میں استعمال ہونے والے مزید پرزوں کی ایران کو برآمد پر بھی پابندی عائد کر دے گی۔
ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے اس سے قبل کہا تھا کہ یورپی یونین کا ایران پر مزید "غیر قانونی” پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ "افسوسناک” تھا اور ایران کا عمل "اپنے دفاع” کے لیے تھا۔