News Views Events

وسطی غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی پناہ گاہ پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد ہلاک

0

غزہ کی پٹی کے فلسطینی شہری دفاع کے محکمے نے مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح وسطی غزہ کے علاقے نسالٹ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی جانب سے قائم کردہ ایک پناہ گاہ کو اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔اب تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ایندھن اور بھاری مشینری کی کمی کی وجہ سے کھدائی کا کام وقت طلب ہوگا۔ اس کے علاوہ آگ نے پناہ گاہ میں ذخیرہ شدہ خوراک اور دیگر سامان بھی تباہ کر دیا ہے۔
اسرائیل کی دفاعی افواج نے جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے تحت ایک اسکول پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس اسکول کو حماس کے عسکریت پسند آپریشنل کمانڈ کے طور پر استعمال کرتے رہے تھے اور اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کے 10 عسکریت پسند اور وہاں چھپے ہوئے پانچ دیگر فلسطینی عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ تاحال حماس نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.