چین کی "تائیوان کی علیحدگی” اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت
بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ جنگ کے بجائے امن، کساد کے بجائے ترقی، علیحدگی کے بجائے تبادلے اور محاذ آرائی کے بجائے تعاون جزیرہ تائیوان میں رائے عامہ کے مرکزی دھارے ہیں۔ لوگوں کی خواہش کے مطابق پرامن ترقی کے صحیح راستے پر چلنا، یا اس کے خلاف اشتعال انگیزی اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب تائیوان علاقے کے نئے رہنما کو سنجیدگی سے دینا ہوگا۔
چھن بین حوا نے اس بات پر زور دیا کہ "تائیوان کی علیحدگی” آبنائے تائیوان میں امن سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ہم ہمیشہ ایک چین کے اصول اور "1992 اتفاق رائے” پر عمل کرتے ہیں، "تائیوان کی علیحدگی” اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تعلقات کی پرامن ترقی اور مادر وطن کی وحدت کے عظیم نصب العین کو مضبوطی سے فروغ دیتے ہیں۔