امید ہے جنوبی کوریا مداخلت کے خاتمے کی سمت میں چین کے ساتھ مل کر کام کرےگا،چینی وزیر خارجہ
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو توئی ییول سے بات چیت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا قریبی ہمسایہ ممالک ہیں اور ان کے درمیان باقاعدگی سے تبادلے ہونے چاہئیں۔ حالیہ عرصے میں چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات کو کچھ مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے جو دونوں فریقوں کے مشترکہ مفاد میں نہیں ہیں اور نہ ہی چین ایسا دیکھنا چاہتا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ جنوبی کوریا اچھی ہمسائیگی اور دوستی کی سمت پر کاربند رہنے،مفید باہمی تعاون کے مقصد کو مضبوط بنانے اور مداخلت کے خاتمے کی سمت میں چین کے ساتھ مل کر کام کرےگا۔
چو توئی ییول نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے، اتفاق رائے کو وسعت دینے، تعاون پر توجہ مرکوز کرنے اور جنوبی کوریا -چین مشترکہ تعاون میں ایک نئے باب کا آغاز کرنے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔