نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اہمیت پر زور
گلوبل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن سمٹ 2024 میں نیو ڈیویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) کی صدر اور برازیل کی سابق صدر دلما روسیف نے بین الاقوامی مالیاتی نظام کی اصلاحات میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے کلیدی کردار کو نمایاں کیا۔انہوں نے اپیل کی کہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے فنانسنگ کے حالات کو بہتر بنانے کی خاطر ایک نیا سٹرکچر قائم کیا جائے ۔ ان کی رائے میں چین کی اقتصادی ترقی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور چین کی معاشی کارکردگی نے عالمی معیشت کو درکار اشدضروری استحکام میں اضافہ کیا ہے۔