ارشد خان تنولی کے والد کی وفات پر مصطفیٰ ملک کا اظہار تعزیت
ارشد خان تنولی کے والد کی وفات پر مصطفیٰ ملک کا اظہار تعزیت ، مصطفیٰ ملک کی کوٹ گلہ ہاؤس بھی گئے ،ملک شیر خان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
اسلام آباد( اپنا وطن)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی سربراہ کے ترجمان غلام مصطفےٰ ملک نے ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت چیئرمین مظفررآباد ٹائیگرز اور سی ای او اسلام آباد ایسوسی ایٹس ارشد خان تنولی سے اُن کے والد محترم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے پیر کے روز مصطفیٰ ملک اسلام آباد ایسوسی ایٹس ہیڈ آفس B-17 آگئے جہاں انہوں نے ارشد خان تنولی کے والد لعل خان مرحوم کی مغفرت اور انکی بلندی درجات کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق MPA مولانا معاویہ اعظم اور ممتاز سماجی راہنماء سردار زاہد منان ،میاں عنایت الرحمن ، طیب رحمان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں ۔بعد ازاں مصطفیّ ملک کوٹ گلہ ہاوس بھی گئے جہاں انہوں نے تلہ گنگ کی ممتاز کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیت ملک شیر خان کوٙٹ گلہ سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ مصطفیٰ ملک نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ۔ اپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ والدہ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی نعمت اور اسکا کوئی نعم البدل نہیں،آپکی والدہ کی وفات پر دلی افسوس ہوا۔