مصطفیٰ ملک کی کوٹ گلہ ہاؤس آمد، ملک شیر خان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ۔
والدہ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں،آپکی والدہ کی وفات پر دلی افسوس ہوا۔ چوہدری شجاعت حسین
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی ترجمان غلام مصطفےٰ ملک کی کوٹ گلہ ہاوس آمد، تلہ گنگ کی ممتاز کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیت ملک شیر خان کوٙٹ گلہ سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ مصطفیٰ ملک نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا ۔ اپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ والدہ سے بڑھ کر دنیا میں کوئی نعمت اور اسکا کوئی نعم البدل نہیں،آپکی والدہ کی وفات پر دلی افسوس ہوا۔دریں اثنا مصطفیٰ ملک
اسلام آباد ایسوسی ایٹس ہیڈ آفس B-17 بھی گئے جہاں انہوں نے چیئرمین مظفررآباد ٹائیگرز اور سی ای او اسلام آباد ایسوسی ایٹس ارشد خان تنولی سے اُن کے والد محترم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔اور انکی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق MPA مولانا معاویہ اعظم اور ممتاز شخصیت سردار زاہد منان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں ۔