چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ممکنہ محصولات ، چین کا ردعمل
چینی الیکٹرک گاڑیوں پر ممکنہ محصولات ، چین کا ردعمل
حال ہی میں غیر ملکی میڈیا نے خبر دی کہ امریکی حکومت چین کی الیکٹرک گاڑیوں جیسی اہم اسٹریٹجک صنعت پر نئے محصولات عائد کر سکتی ہے۔ چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے ایگزیکٹو نائب صدر فو بنگ فینگ نے تیرہ مئی کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ، چین کی نیو انرجی وہیکل انڈسٹری کے بارے میں حد سے زیادہ صلاحیت اور نام نہاد قومی سلامتی کے خدشات کے حوالے سے مبالغہ آرائی، تجارتی تحفظ پسندی کی علامت ہے۔ توانائی کی نئی صنعت انسانیت کے لیے مشترکہ مفادات فراہم کر سکتی ہے اور امریکی مارکیٹ تک رسائی کو محدود کرنا بے حد غیر معقول ہے۔