مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار
مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار
آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں انعقادکیا گیا
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے
پاکستان کے ناصر اقبال چیمپیئن شپ کے رنر اپ رہے
چیمپئن شپ میں 5 ملکی اور 19 غیر ملکی کھلاڑی شریک تھے
چیمپئن شپ میں مصر، ہانگ کانگ، ملایشیاء، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا
نیول چیف نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے
اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی