News Views Events

یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، نیٹو

0

رومانیہ کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میرسیہ جیوان نے کہا کہ نیٹو کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا ابھی کوئی منصوبہ یا سیاسی ارادہ نہیں ہے، نیٹو کا فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چہ نیٹو ،یوکرین کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرنے کو تیار ہے لیکن یہ نہیں چاہتا ہے کہ یہ تنازع نیٹو اور روس کے مابین جنگ بن جائے۔ ان کی رائے میں حالیہ دنوں میں یوکرینی پائلٹس کی تربیت اور ایف-16 طیاروں کی فراہمی کا فیصلہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہےاور "ریڈ لائن” کو عبور نہیں کیا گیا۔
اس سے پہلے پولینڈ کے وزیر خارجہ سکورسکی نے کہا تھا کہ یوکرین میں نیٹو کی فوج تعینات کرنا بعید از قیاس نہیں ہے اور نیٹو کے رکن ممالک کے سپاہی ،یوکرین میں نظر آئے ہیں۔
روسی صدر کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ یوکرین میں نیٹو کی فوج تعینات کرنے کے بارے میں بیانات صورتحال کی شدت میں اضافہ کریں گے اور اس کے نتائج خطر ناک ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.