News Views Events

جدہ میں پاکستان انویسٹمنٹ سمٹ اور سمارٹ ایکسپو کا انعقاد

ایکسپوکا مقصد تعمیراتی منصوبوں کے مواقع کو سعودی عرب کی منافع بخش مارکیٹ میں متعارف کرانا ہے۔

0

جدی ( ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان انویسمنٹ سمٹ اور سمارٹ ایکسپو کا انعقاد کیاگیا ۔
ایکسپوکا مقصد تعمیراتی منصوبوں کے مواقع کو سعودی عرب کی منافع بخش مارکیٹ میں متعارف کرانا ہے۔

پاکستان قونصلیٹ کے بیان کے مطابق تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا’ آپ آگے آئیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو سپورٹ کریں‘۔
ان کا کہنا تھا ’ایکسپو کا انعقاد ایک عملی قدم ہے۔ اس سے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے حکومتی کوششوں کو تقویت ملے گی‘۔
قونصل جنرل نے کہا’ یہ صرف شروعات ہیں،مجھے یقین ہے یہ ایکسپو سرمایہ کاروں کے لیے ایک لانچنگ پیڈ فراہم کرے گی
انہوں نے مزید کہا ’سعودی عرب، اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی کمیونٹی میں سے ایک کی میزبانی کرتا ہے۔ ہمارے انجینئرز، ڈاکٹر، مالیاتی ماہرین، آرکیٹیکٹس اور مزدوروں کے کام کو تسلیم کیا جاتا ہے‘۔
’مملکت میں مقیم کمیونٹی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلق کو بھی مضبوط کیا ہے‘۔
پاکستان اور سعودی عرب کے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی کے پیش نظر مہمان نوازی، سیاحت اور ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
مقررین نے کہا ’دونوں اطراف سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو مواقع اور سرمایہ کاری کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘۔
گلگت بلتستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان، سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے سیاحت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا۔
ایکسپو کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری نے سیاحت، ہاؤسنگ انڈسٹریز اور پاکستان کے کارپوریٹس کے تعاون سے کیا ہے۔
توقع ہے ایکسپو ہزاروں وزیٹرز اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی۔
افتتاحی سیشن اور نمائش میں بڑی تعداد میں سعودی تاجروں، سعودی کمپنیوں کے نمائندوں، پاکستانی تاجر برادری اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.