News Views Events

حکومت پنجاب کا آئندہ سال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ

0

پنجاب حکومت نے اضافی اسٹاک کے موجودگی کے باعث آئندہ سال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس ایک سال کی گندم کا اسٹاک موجود ہے۔ گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت کے پاس 22 لاکھ ستر ہزارٹن گندم موجود ہے، پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں۔ کسان کا نام لے کر مڈل مین شور مچا رہے ہیں۔
گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے، یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لئے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.