News Views Events

امریکہ امور تائیوان کے حوالے سے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہے ، چینی وزارت خارجہ

امریکہ اب بھی چین کی وحدت کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے ، یانگ تاؤ

0

 

بیجنگ :

چینی وزارت خارجہ کے شمالی امریکہ اور اوقیانوسیہ شعبے کے ڈائریکٹر جنرل یانگ تاؤ نے ایک بریفنگ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 پر چین کے موقف کو واضح کیا۔ہفتہ کے روز انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں امریکہ نے دانستہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست بحال کرنے اور چیانگ چائی شی ٹولے کو بے دخل کرنے سے متعلق منظور کردہ قرارداد 2758 کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ امریکہ کے نزدیک نام نہاد "تائیوان کی حیثیت کا فیصلہ نہیں کیا گیا” اور اقوام متحدہ کے اجلاسوں اور سرگرمیوں میں تائیوان کی شرکت کی حمایت کی وکالت کی گئی ہے۔یہ رویہ بین الاقوامی برادری کے” ایک چین” اتفاق رائے کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
یانگ تاؤ نے کہا کہ ایک چین کا اصول واضح ہے، یعنی دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چین کا حصہ ہے، اور عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 ایک چین کے اصول کی مکمل عکاسی کرتی ہے۔ چین کے حصے کے طور پر تائیوان کی حیثیت کبھی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اسے کبھی تبدیل ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے نظام نے ہمیشہ جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 پر عمل کیا ہے اور تائیوان سے متعلق امور سے نمٹنے میں ایک چین کے اصول کو برقرار رکھا ہے۔ عالمی برادری نے اقوام متحدہ کی قرارداد 2758 کی عالمی سطح پر پاسداری کی ہے اور ون چائنا اصول پر مکمل اور درست طریقے سے عمل درآمد کیا ہے۔ ون چائنا کا اصول چین کے لئے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور فروغ دینے کی بنیادی شرط اور سیاسی بنیاد بھی ہے۔
امریکہ کو ایک چین کے اصول کو کھوکھلا کرنا بند کرنا ہوگا۔ امریکہ نے مسلسل ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اب بھی چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور چین کی وحدت کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.