News Views Events

چین ہنگری تعلقات اور عملی تعاون کو سنہری آبی گزرگاہ میں داخل کرایا جائے، چینی صدر

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے بوڈاپیسٹ میں وزیر اعظم کے دفتر میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اور وزیر اعظم اوربان کا ماننا ہے کہ نئے دور کے لئے چین ہنگری چارموسموں کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے اعلان سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور عملی تعاون کو بلند تر معیار تک فروغ د یا جائے۔ہنگری کے وزیر اعظم اوربان نے کہا کہ ہنگری نے ہمیشہ چین کو ایک دوست ملک کے طور پر دیکھا ہے، اور چین اور ہنگری کے درمیان تعاون دہائیوں سے جاری دوستی کی تاریخ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.