News Views Events

چینی صدر کا دورہ چین-ہنگری تعلقات کی تاریخ میں ایک بہت اہم سنگ میل ہے ،چیئرپرسن ہنگری چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن

0

ہنگری چائنا فرینڈ شپ  ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ناگی جوڈٹ نے مقامی وقت کے مطابق نو تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا دورہ، چین-ہنگری تعلقات کی تاریخ میں ایک بہت اہم سنگ میل ہے اور  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
چین اور ہنگری کے رہنماؤں نے  چین-ہنگری تعلقات کو نئے عہد میں چاروں موسموں اور جامع تزویراتی شراکت دارانہ تعلقات تک اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے ہنگری چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ناگی جوڈٹ کا خیال ہے کہ اس دورے سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سیاسی تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.