پیوٹن نے میشوسٹن کو روس کی نئی حکومت کا وزیر اعظم نامزد کر دیا
روسی قومی ڈوما کے چیئرمین وولودین نے کہا کہ روسی صدر پوٹن نے قومی ڈوما کو تجویز پیش کی کہ میخائل ولادیمیرووچ میشوسٹن کو نئی حکومت کا وزیر اعظم بنایا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی آئین کے مطابق، نامزدگی کی قومی ڈوما کی طرف منظوری لازم ہے. نئی حکومت کے وزیر اعظم کے امیدوار پر قومی ڈوما کے کل رکنی اجلاس میں غور کیا جائے گا، جو 10 تاریخ کو منعقد ہوگا۔ 58 سالہ میشوسٹن جنوری 2020 سے روسی فیڈریشن کے وزیر اعظم رہے ہیں۔