News Views Events

احسن اقبال کا سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم

احسن اقبال نے زراعت و صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا

0

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چین کے ساتھ برآمدت میں پاکستان کا حصہ بڑھانے کے لئے کوشاں ہے ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار، کرتے ہوئے کہا کہ چین کی 2 ہزار سات سو ارب ڈالر کی برآمدات میں پاکستان کا حصہ محض 3 ارب ڈالر ہے پاکستانی حکومت کی خواہش ہے کہ ہم اپنی بزنس کمیونٹی کو متحرک کریں۔ ان برآمدات کو 3 ارب سے 30 ارب تک لے جائیں۔

احسن اقبال نے زراعت و صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے چین کے ساتھ برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا، وفاقی وزیر نے پاکستان میں چینی کمپنیز کی آمد کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.