News Views Events

حکومت جلد از جلد حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ کرے ، اسرائیلی عوام کا حکو مت کے خلاف احتجاج

0

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اسرائیلی زیر حراست افراد کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور دوستوں سمیت بہت سے مظاہرین نے سڑکوں پر احتجاج میں مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ساتھ جلد از جلد معاہدہ کرے اور جتنا جلدی ممکن ہو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنا ئے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا معاہدہ میز پر موجود ہے اور یہ واضح ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت اس معاہدے میں تاخیر کی کوشش کر رہی ہے تاکہ جنگ جاری رہے۔مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہم خاموشی سے بیٹھے رہیں گے تو ہماری بات کوئی نہیں سنے گا ۔ان مظاہروں میں شامل ایک عام شہری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پولیس نے زیر حراست افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ناروا سلوک کیا جس کی وجہ سے وہ ان کی حمایت کرنے اور حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کروانے کی کوشش کے لیے مظاہرے میں شریک ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.