News Views Events

چین-یورپ ریلوے ایکسپریس چین اور مغرب کو جیت کے مستقبل کے لئے جوڑتا ہے

0

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چین یورپ ٹرین ای وو – میڈرڈ” کے افتتاح کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے چین اور ہسپانوی نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ۔
شرکاء نے گزشتہ دس سالوں میں چین یورپ ریلوے ایکسپریس سے دونوں ممالک کے عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ 18 نومبر 2014 کو ، چین -یورپ ٹرین چین کے شہر ای وو سے روانہ ہوتے ہوئے براستہ سنکیانگ ، قازقستان ، روس ، بیلاروس ، پولینڈ ، جرمنی اور فرانس 21 دن میں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچی تھی۔

چین ،مرکزی حکومت کے خصوصی فنڈز سے دیہی علاقوں میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا
بیجنگ :چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق رواں سال چین کی مرکزی حکومت 11.5 ارب یوآن کے خصوصی فنڈز فراہم کرے گی جس سے ڈھائی لاکھ دیہی افراد کو روز گار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ خصوصی فنڈز بنیادی طور پر غربت کے خاتمے والی 832 کاؤنٹیز اور کم آمدنی والے افراد کو پرا جیکٹ کی تعمیر میں حصہ لینے کی طرف راغب کرنے کے لئے ترجیحی طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان خصوصی فنڈز سے مقامی سطح پر انفراسٹرکچر میں بھی بہتری لائی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.