News Views Events

سانحہ 9 مئی ملک اور قوم کو تقسیم کرنے کی سازش تھی: مسلم لیگ ق

منصوبہ ساز ، سہولت کار قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں,ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے میں کچھ لوگ دشمن ممالک کے حلیف بن چکے ہیں، مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

0

فوجی تنصبات پر حملے میں ملوث چاہے تحریک انصاف ہو یا کوئی بھی تنظیم ہو انکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے،طارق حسن
پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور مسلم لیگ قومی سلامتی کے اداروں کی محافظ ہے ۔ ندیم پہلوان

لاہور :

مسلم لیگ ق نے سانحہ 9 مئی کو ملک اور قوم کی تقسیم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اس واقعہ کے منصوبہ سازوں ، سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دینے اور عام کارکنوں کو معافی دینے کا مطالبہ کیا ہے، مسلم لیگ ہاوس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، صوبائی صدر سندھ طارق حسن، جنرل سیکرٹری لاہور ندیم پہلوآن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی فوج کی شکست کا خواب دیکھنے والی قوم غلام تو بن سکتی ہے مگر کبھی فاتح نہیں بنا کرتی، مصطفیّ ملک کا کہنا تھا کہ منصوبہ سازوں نے عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش کی، جھوٹا بیانیہ بنا کر لوگوں کو گمراہ کیا گیا ، قومی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی، انکی قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا جو کہ ملک اور قوم کے لیے نہایت شرمندگی کا مقام ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی سیاسی ناکامیوں کا ملبہ قومی سلامتی کے اداروں پر ڈال رہی ہے تحریک کو اپنے نظریات پر نظرثانی کی ضرورت ہے نفرت کی سیاست سے کسی کا بھلا نہیں ہو سکتا، عدالتیں مجرموں کو سزا دینے میں دیر نہ کریں، عام کارکنوں اور نادم لوگوں کو عام معافی دی جائے ۔مسلم لیگ سندھ کے صدر اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ طارق حسن نے کہا کہ پاک افواج نہ صرف سرحدوں کی امین بلکہ ملک کے تحفظ میں ہمہ تن مصروف بہ عمل ہے اور 9 مئی 2023 کے دن پاکستان کے خلاف منظم شازش کی گئی ضرورتاس امر کی ہے کہ فوجی تنصبات پر حملے میں ملوث چاہے تحریک انصاف ہو یا کوئی بھی تنظیم ہو انکے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے تاکہ کوئی بھی ملک کے خلاف کوئی سوچے بھی نہیں۔ طارق حسن نے کہا پاک افواج دن رات ملک کے دفاع کیلئے مسلسل قربانیاں دے رہی ہے انہوں نے کہا سب سے پہلے پاکستان ہے قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہیں انکو سخت ترین سزائیں دی جائیں طارق حسن نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان قومی سرمایہ ہیں انکے ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں اور پاکستان ایٹمی ملک ہے دشمن کے منصوبے پاک فوج نہ کام بنادے گی ۔مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری اور کشتی فیڈریشن کے صدر ندیم پہلوان نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کا ضامن ادارہ ہے اسکے شہداء اور اداروں پر حملہ کرنے والے محب وطن نہیں کہلا سکتے ، سانحہ 9 مئی پر فوج نے جس طرح تحمل کا مظاہرہ کیا وہ خراج عقیدت کے مستحق ہیں۔ پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور مسلم لیگ قومی سلامتی کے اداروں کی محافظ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.