چینی صدر کی اہلیہ کا ہنگری کے صدر کی اہلیہ کے ہمراہ بوڈا شاہی محل کا دورہ
چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بوداپیسٹ میں ہنگری کے صدر کی اہلیہ کے ہمراہ بوڈا شاہی محل کا دورہ کیا اور چائے پینے کے موقع پر ہنگری کے صدر شویوک کی اہلیہ کے ساتھ بات چیت کی۔
ہنگری کے صدر کی اہلیہ نے پھنگ لی یوان کے ساتھ ہنگری کے Herend نامی چینی مٹی کے برتن اور روایتی کشیدہ کاری کی تکنیک کا مظاہرہ دیکھا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چینی مٹی کے برتن اور کشیدہ کاری چین اور ہنگری کی تہذیبوں کی مشترکہ علامتیں ہیں اور وہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مضبوط بنانے اور تہذیبوں کے انضمام کو فروغ دینے کی منتظر ہیں۔
پھنگ لی یوان نے ہنگری کے صدر کی اہلیہ کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں چائے پی۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ ہنگری ایک خوبصورت ملک ہے اور اس کے عوام مہمان نواز ہیں۔ چین اور ہنگری کی ثقافتوں میں بہت سی مماثلتیں ہیں، دونوں ممالک کے عوام قربت کا گہرا احساس رکھتے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی بنیاد مضبوط ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی نسل در نسل ترقی کرےگی اور وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتی رہےگی۔