صدر مملکت کی پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے بارٹر ٹریڈ اور مقامی کرنسی کے استعمال کی تجویز
صدر مملکت کی تجارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک میں بینک کھولنے کی بھی تجویز دی ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے ملاقات کی ۔
صدر مملکت نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ، پاکستان برادر ملک ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،
پاک-ازبک تعلقات صدیوں پرانے اور مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں،
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے،
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان علاقائی روابط کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، وسطی ایشیائی ممالک پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع سے مستفید ہوں ،
صدر مملکت نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے بارٹر ٹریڈ اور مقامی کرنسی کے استعمال کی تجویز پیش کی ۔
صدر مملکت کی تجارتی تعلقات بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک میں بینک کھولنے کی بھی تجویز دی ۔
صدر مملکت نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی اور سیاحتی روابط مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔
وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے ، باہمی شراکت داری بہتر بنانے کیلئے روڈ میپ تیار کرنے پر زوردیا۔
وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ایکشن پلان کی ضرورت ہے ، امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ راہداری سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، وزیر خارجہ نے ازبکستان کے صدر کی جانب سے صدر مملکت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔