امید ہے کہ امریکہ،چین کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے وعدے پر عمل درآمد کرے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:9 مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان سے ایک رپورٹر نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پہلے نائب صدر گوپی ناتھ کے چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے کے بیان کے حوالے سے سوال پوچھا۔
لن جیان نے نشاندہی کی کہ قومی سلامتی کے تصور کو عام کرنا اور دوسرے ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مصنوعی طور پر کمزور اور منقطع کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس سے عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو نقصان پہنچے گا، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام درہم برہم ہوگا اور بالآخر خود کو ہی نقصان ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ ، چین کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے اپنے عزم کو صحیح معنوں میں لاگو کرے گا اور چین – امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو ترقی دینے کے لیے مؤثر انداز میں ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا۔
لن جیان نے کہا کہ یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے پیش نظر چین نے ہمیشہ اقتصادی عالمگیریت کی وکالت پر زور دیا ہے، اتحاد و تعاون کا انتخاب کیا ہے اور ہمیشہ کھلے پن اور جیت جیت کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اتحاد، تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔