چین کی اشیا کی تجارت کی کل درآمدی و برآمدی قدر 13.81 ٹریلین یوآن رہی ، محکمہ کسٹمز
بیجنگ :کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں، چین کی اشیا کی تجارت کی کل درآمدی و برآمدی مالیت 13.81 ٹریلین یوآن رہی ، جو کہ سال بہ سال 5.7 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے، برآمدات 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ 7.81 ٹریلین یوآن جب کہ درآمدات6.8 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ٹریلین یوآن رہیں ۔
اس سال اپریل میں، ابھرتی ہوئی منڈیوں میں چین کی درآمدات و برآمدات میں مسلسل بہتری آئی، جبکہ یورپ اور امریکہ جیسی روایتی منڈیوں میں درآمدات و برآمدات میں کمی سے اضافے کی طرف جانے سے مجموعی طور پر درآمدات اور برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا، جس سے بیرونی تجارت کا مثبت رجحان واضح ہوتا ہے۔ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شامل ممالک کی درآمدات اور برآمدات 6.54 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو کہ 6.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ کل درآمدی اور برآمدی مالیت کا 47.4 فیصد ہے، جو کہ سال بہ سال 0.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔