News Views Events

ہنگری کے وزیراعظم اور چینی صدر کی پرانی دوستی

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے ہنگری کےسرکاری دورے کا آغاز کیا اور خصوصی طیارے کے ذریعے بوڈاپیسٹ پہنچے۔ ہوائی اڈے پر ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور ان کی اہلیہ نےچینی صدر اور اور خاتونِ اول کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
صدر شی جن پھنگ نے متعدد مواقع پر وزیر اعظم اوربان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور ہنگری کی روایتی دوستی بہت پرانی ہے۔ چین ،ہنگری کے ساتھ باہمی اعتماد اور جیت جیت تعاون کے ساتھ اچھا دوست اور شراکت دار بننے کے لیے مل کر کام کرے گا تاکہ چین ہنگری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جایا جائے اور چین ہنگری کے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات میں ایک نیا باب رقم کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.