News Views Events

چینی صدر کی اہلیہ کا سربیا کے صدر کی اہلیہ کے ہمراہ سربیا کے قومی عجائب گھر کادورہ

0

چینی صدر کی اہلیہ کا سربیا کے صدر کی اہلیہ کے ہمراہ سربیا کے قومی عجائب گھر کادورہ

 

چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بلغراد میں سربیا کے صدر ووچیچ کی اہلیہ تمارا ووچیچ کے ہمراہ سربیا کے قومی عجائب گھر کا دورہ کیا۔

دونوں سربراہان مملکت کی بیگمات نے پینٹنگز کی نمائش دیکھی ۔ اس موقع پر پھنگ لی یوان نے کہا کہ سربیا کے قومی عجائب گھر کی ایک طویل تاریخ ہے۔ عجائب گھر نہ صرف ثقافتی آثار کے تحفظ اور ان کی نمائش کے لیےدریچے ہیں، بلکہ یہ تہذیب کے فروغ کے محلات بھی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور سربیا ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور مشترکہ طور پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے لیے ایک پل تعمیر کریں گے۔

سربیا کا قومی عجائب گھر 1844 میں بنایا گیا تھا اور یہ سربیا کا سب سے بڑا اور قدیم عجائب گھر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.