News Views Events

چین-سربیا جامع سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے ، اسے بڑھانے اور ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے پر اتفاق

0

چین-سربیا جامع سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے ، اسے بڑھانے اور ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے پر اتفاق

جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے 7 سے 8 مئی تک جمہوریہ سربیا کا سرکاری دورہ کیا ۔

چینی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان مملکت نے دوستانہ ماحول میں ملاقات کی ۔ انہوں نے چین-سربیا تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو گہرا کرنے، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر، چین اور وسطی یورپ کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے نیز چین-یورپ تعلقات سمیت مشترکہ دلچسپی کے دیگر بین الاقوامی و علاقائی امور پر تبادلہِ خیال کیا اور وسیع اتفاق رائے کا حصول ہوا.

فریقین کا متفقہ خیال ہے کہ چین اور سربیا ایک دوسرے کی مضبوط روایتی دوست ہیں جو مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور کثیرالجہت شعبوں میں تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اگرچہ دونوں ممالک کی تاریخ، ثقافت اور قومی حالات مختلف ہیں، لیکن دونوں کھلے پن اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، عدل و انصاف کے اصولوں پر کاربند ہیں نیز عوام کی خوشی اور ملک کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ ایک ملک کی ترقی دوسرے ممالک کے لیے چیلنج کی بجائے موقع ہے۔ سربیا ، بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سکیورٹی انیشیٹو، گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کو نافذ کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

دونوں ممالک نے تعاون کے اب تک حاصل ہونے والے نتائج پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ متعلقہ نتائج نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی دوستی کو مزید فروغ دیا ہے۔ دونوں فریقوں نے چین-سربیا جامع سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے ، اسے بڑھانے، اور نئے عہد میں چین- سربیا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.