چینی صدر کا چین-سربیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے پہلے 6 اقدامات کا اعلان
بلغراد :
چینی صدر شی جن پھنگ اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نےصحافیوں کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے چین کی طرف سے چین-سربیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کی حمایت کے پہلے چھ اقدامات کا اعلان کیا۔
پہلا یہ کہ ، دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے، اس سال یکم جولائی کوچین-سربیا آزاد تجارتی معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔
دوسرا، چین پروفیشنل ورلڈ ایکسپو 2027 کی میزبانی کے لیے سربیا کی حمایت کرتا ہے۔ چین ایک اسیکسپو میں شرکت کے لیے وفود بھیجے گا اور متعلقہ تعمیراتی منصوبوں میں شرکت کے لیے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
تیسرا، چین سربیا کی اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
چوتھا، چین اگلے تین سالوں میں سائنسی تحقیق کے تبادلوں کی مد میں چین جانے کے لیے سربیا کے 50 نوجوان سائنسدانوں کی معاونت کرے گا۔
پانچواں، چین اگلے تین سالوں میں 300 سربیائی نوجوانوں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دے گا۔
چھٹا، چین ،بلغراد سے شنگھائی کے لیے براہ راست پرواز وں کا آغاز کرنے لیے سربیا کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں ممالک کی فضائی ٹرانسپورٹ کمپنیز کی بلغراد سے گوانگ چو کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے