چین -سربیا دوستی نے بین الاقوامی حالات کے اتار چڑھاؤ کا مقابلہ کیا ہے، چینی صدر
چین اور سربیا کے تعلقات کا روشن مستقبل آہستہ آہستہ آشکار ہو رہا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ :
چینی صدر شی جن پھنگ نے بلغراد میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کے ساتھ بات چیت کی۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں سربیا کے سرکاری دورے کی دعوت دی گئی جس پر انہیں بے حد خوشی ہوئی ، وہ آٹھ سال بعد ایک مرتبہ پھرسربیا جیسے خوبصورت ملک کا دورہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے ایک سربیائی کہاوت کا ذکر کیا کہ”پہاڑ ، پہاڑوں سے نہیں ملتے ، لیکن لوگ اکثر ایک دوسرے سے ملتے ہیں”۔ چینی میں کہا جاتا ہے کہ "ہمارے دل آپس میں ملے ہوں تو پھر ہزاروں میل کے فاصلے پر بھی ہم اتنے ہی قریب ہیں جیسے پڑوسی” ۔ انہوں نے کہا کہ صدر الیگزینڈر نے متعدد مرتبہ بے حد گرم جوشی کے ساتھ مجھے سربیا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے اور آج میں یہاں آگیا ہوں۔ اچھے دوستوں کو زیادہ سے زیادہ ملنا جلنا چاہیے۔
شی حن پھنگ نے کہا کہ صدر الیگزینڈر ایک شاندار سیاست دان ہیں جو سٹریٹیجک وژن اور تاریخی ذمہ داری کا احساس رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں سربیا کی سیاسی صورتحال مستحکم رہی ہے، معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور لوگوں کے معیار زندگی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ سربیا کی جامع قومی طاقت اور بین الاقوامی حیثیت میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور سربیا کا ایک اچھا دوست اور ساتھی ہونے کے ناتے ہم دلی خوشی محسوس کرتے ہیں ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ پیچیدہ بیرونی ماحول، خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، سربیا خود مختاری پر ثابت قدم ہے، اپنی علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا مضبوطی سے دفاع کرتا ہےاور بین الاقوامی انصاف کاتحفظ کرتاہے، جس سے بین الاقوامی برادری سے کی جانب سے اسے بے حد احترام ملا ہے۔چین -سربیا دوستی نے بین الاقوامی حالات کے اتار چڑھاؤ کا مقابلہ کیا ہے یہ دوستی گہرا تاریخی ورثہ، ایک مضبوط سیاسی بنیاد، وسیع مشترکہ مفادات اور رائے عامہ کی ایک مضبوط بنیاد رکھتی ہے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، انہوں نے اور صدر الیگزینڈر نے چین-سربیا تعلقات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے متعدد ملاقاتیں کیں اور مشترکہ طور پر دوطرفہ تعلقات کو تیزی سے آگے بڑھانے اور تاریخی کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی رہنمائی کی کوشش کی ہے۔ خاص طور پر 2016 میں چین اور سربیا کے درمیان جامع اسٹریجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے، دوطرفہ تعلقات کےگہرائی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور چین اور یورپی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا ایک مثال بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران، ہم مشترکہ طور پر "چین اور سربیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا اور اپ گریڈ کرنے اور نئے عہد میں چین اور سربیا کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل” کے مشترکہ بیان پر دستخط کریں گے، جس سے چین – سربیا تعلقات میں ایک اور شاندار تاریخی باب کا آغاز ہوگا۔
ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہوکر ، چین اور سربیا کے تعلقات کا روشن مستقبل آہستہ آہستہ آشکار ہو رہا ہے۔ چین، سربیا کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھائے گا ، مشترکہ طور پر چین-سربیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دے گا اور بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے کے لیے مزید خدمات سرانجام دینے کی بھر پور کوشش کرے گا۔