News Views Events

پنجاب میں صنعتی انقلاب اولین ترجیح ہے، چوہدری شافع حسین

چوہدری شافع حسین کے اقدامات سے پنجاب کی صنعت بحال ہو گی ۔ مصطفیٰ ملک

0

 

 

 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں صنعتی انقلاب اولین ترجیح ہے، پنجاب میں صنعتوں کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں,ٹیوٹا میں سکلڈ لیبر کی ایک فوج تیار کریں گے، ہنر مند افراد ہی ملکی صنعت کا پہیہ چلانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک ، صوبائی صدر سندھ طارق حسن ، کراچی ڈویژن کے صدر جمیل احمد خان اور دیگر راہنماوں سے بات جیت کرتے ہوئے کیا ملاقات میں سیاسی امور اور پارٹی تنظیم نو پر گفتگو ہوئی ،اس موقع چوہدری محمد سرور نے کہا برطانیہ ، امریکہ یورپ سمیت تمام اورسسیز پاکستانیوں پنجاب میں سپیشل اکنامک ذون میں انڈسٹریز کے قیام کے لیے انوسٹ منٹ کے لیے لائیں گے، چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا پنجاب میں اورسیز انوسٹر کے لیے آسان اور محفوظ سرمایہ کاری میری اولین ترجیح ہے تاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں حقیقی اضافہ کو ممکن بنایا جا سکے ، پنجاب میں صنعتوں کی بحالی وقت کی اشد ضرورت ہے چوہدری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوٹا جیسے اداروں میں سکلڈ لیبر کی ایک فوج تیار کریں گے جو ملکی صنعت کا پہیہ چلانے میں ہراول دستہ ثابت ہوں گے، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا کہ چوہدری شافع حسین کے اقدامات سے پنجاب میں صنعتیں بحال ہوں گی اور عام آدمی کو روزگار کے مواقع ملیں گے ، مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن نے کہا کہ
ہنر مند کی عالمی منڈی میں بہت مانگ ہے، ٹیوٹا کے کورسسز سے عام آدمی مستفید ہو گا، ملاقات میں پارٹی تنظیموں کی کارکردگی کے لیے جائزہ کمیٹی کے قیام اور کارکنان کو مرحلہ وار ایڈجسٹ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.