News Views Events

ولادیمیر پوٹن کو نئی مدت صدارت کا حلف اٹھا نے پر مبارک، وزارت خارجہ

0

پریس کانفرنس میں جب روسی فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے پوٹن کے باضابطہ طور پر حلف اٹھانے کے بارے میں پوچھا گیا تو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ چین صدر پوٹن کو ان کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ صدر پیوٹن کی قیادت میں روس قومی تعمیر اور اقتصادی و سماجی ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔
صدر شی جن پھنگ اور صدر پوٹن کی اسٹرٹیجک رہنمائی کے تحت، چین اور روس کے تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے، دونوں فریقوں نے ہمیشہ گروہ بندی کی مخالفت کی ہے، عدم تصادم کی راہ اختیار کی ہے اور تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصولوں پر عمل کیا ہے۔ باہمی احترام، برابری اور باہمی فائدے کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور دنیا کی مشترکہ ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، دونوں فریق دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کریں گے، باہمی اعتماد کو بڑھانے، تعاون کو وسعت دینے، دوستی کی وراثت کو آگے بڑھانے ، مشترکہ مفادات کو فروغ دینے اور مساوات کو ترقی دینے کی کوشش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.