امریکہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد شدید موسمی صورت حال کی وجہ سے خطرے سے دوچار
مریکی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق امریکی ریاستوں انڈیانا، کینٹکی اور اوہائیو میں تقریباً 13 ملین افراد کو شدید طوفان کی وجہ سے خطرے کا سامنا ہے۔ اس سے قبل، اوکلاہوما طوفان کی زد میں آ گیا تھا، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔
نیشنل ویدر سروس کی رپورٹوں کے مطابق، اوکلاہوما کے چھوٹے سے قصبے بارنسڈال کو 6 تاریخ کی شام ایک طاقتور طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس سے تقریباً 1000 افراد پر مشتمل یہ چھوٹا سا قصبہ تقریباً تباہ ہو گیا۔ جیسے جیسے طوفان کا نظام مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے، موسمی سروس نے کہا ہے کہ انڈیانا، کینٹکی اور اوہائیو کے رہائشیوں کو شدید موسم جیسے کہ بار بار تیز ہواؤں، بجلی، طوفان اور 5 سینٹی میٹر سے زیادہ قطر والے بڑے اولوں کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹس کے مطابق طوفان بھاری بارش بھی لا سکتا ہے، جس سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔