News Views Events

چینی صدر شی جن پھنگ کے سربیا کے سرکاری دورے کا آغاز

0

چینی صدر شی جن پھنگ کے سربیا کے سرکاری دورے کا آغاز ہو گیا

چین کے صدر شی جن پھنگ جمہوریہ سربیا کے صدر ووسیچ کی دعوت پر سربیا کے سرکاری دورے کے لئے خصوصی طیارے کے ذریعے بلغراد پہنچے۔ شی جن پھںگ کا خصوصی طیارہ جونہی سربیا کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سربیا کی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے اُن کے طیارے کو ایسکارٹ کیا۔ سربیا کے صدر ووسیچ اور ان کی اہلیہ، سابق صدر نکولچ اور ان کی اہلیہ اور وزیر اعظم ووچویچ نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

سربیا کے بلغراد نکولا ٹیسلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر شی جن پھنگ نے ایک تحریری خطاب میں کہا کہ چین اور سربیا کے درمیان روایتی دوستی گہری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی تبدیلیوں کی آزمائشوں پر پورا اترے ہیں اور مختلف ملکوں کےدرمیان تعلقات کی مثال قائم کی گئی ہے۔ 2016 میں دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں زبردست ترقی اور تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد چٹان کی طرح مضبوط ہے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کےوافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں اور آہنی دوستی عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر چین سربیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ باہمی تعاون میں نئے امکانات پیدا کیے جا سکیں۔ شی جن پھنگ نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کے اس دورے سے یقیناً وافر ثمرات برآمد ہوں گے اور چین اور سربیا کے تعلقات کی ترقی میں ایک نیا باب رقم ہو گا۔

ہوائی اڈے سے ہوٹل جانے کے راستے پر سربیا میں مقیم چینی شہریوں اور طلباء نیز سربیا کے عوام نے سڑک کے دونوں جانب کھڑے ہو کر چینی صدر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور چین اورسربیا کے قومی پرچم لہرائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.