News Views Events

چینی صدر فرانس کے کامیاب دورہ کے بعد سربیا پہنچ گئے

سربیا کے صدر ووسیچ اور ان کی اہلیہ، چین تعاون کمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر نکولچ اور ان کی اہلیہ، پارلیمنٹ کے اسپیکر برنابیچ، وزیر اعظم ووویچ اور وزیر خارجہ کیئرچ نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

0

 

چین کے صدر شی جن پھنگ جمہوریہ سربیا کے صدر ووسیچ کی دعوت پر سربیا کے سرکاری دورے کے لئے خصوصی طیارے کے ذریعے بلغراد پہنچے۔
چینی میڈیا کے مطابق 7 مئی کی شام چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان خصوصی طیارے کے ذریعے بلغراد پہنچے۔ سربیا کے صدر ووسیچ اور ان کی اہلیہ، سابق صدر نکولچ اور ان کی اہلیہ اور وزیر اعظم ووچویچ نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
چینی صدر شی جن پھنگ خصوصی طیارے کے ذریعےسربیا کے سرکاری دورے پر بلغراد پہنچے۔ سربیا کے صدر ووسیچ اور ان کی اہلیہ، چین تعاون کمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر نکولچ اور ان کی اہلیہ، پارلیمنٹ کے اسپیکر برنابیچ، وزیر اعظم ووویچ اور وزیر خارجہ کیئرچ نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

فرانس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کا صدر شی جن پھنگ کے دورے کا خیر مقدم

 

فرانس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے عظیم اور دور رس اہمیت کا حامل ہے اور اس سے فریقین کو مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کا تحفظ کرنے اور دنیا کی خوشحالی اور ترقی میں نئی اور مزید خدمات سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔

فرانس کی کمپنی ڈینون کے سی ای او رچرڈ سوینجر نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ صدر شی جن پھنگ فرانسیسی کمپنیوں کو چین میں سرمایہ کاری اور چین میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ فرانسیسی سینیٹ کے فرانس چائنا فرینڈشپ گروپ کے نائب صدر ونسنٹ لواؤ نے کہا کہ ہمیں بڑے بین الاقوامی مسائل بالخصوص دنیا میں تنازعات کا سامنا کرنے اور حل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت میں مشغول ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے مختلف نقطہ نظر کو سننے کی ضرورت ہے تاکہ ہم یکسانیت تلاش کرسکیں اور عالمی امن کو فروغ دے سکیں اور چینی صدر نے اس کی قدر کی ہے بلکہ اس پر زور دیا ہے۔ فرانس کی قومی اسمبلی کے رکن لک گیسمر کا ماننا ہے کہ ثقافتی تبادلوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے ذریعے بھی لوگوں کے درمیان دوستی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ فرانسیسی وزارت ثقافت کی ثقافتی امور کی ڈائریکٹر کیتھرین رگیری نے کہا کہ رواں سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے تناظر میں چین اور فرانس کے درمیان فنون لطیفہ، ثقافت، اداروں اور سیاحت کے شعبوں میں تبادلے خاص طور پر اہم ہیں۔

چین اور سربیا کے تعلقات کی ترقی میں ایک نیا باب رقم ہو گا۔چینی صدر کا بلغراد ایئرپورٹ پر خطاب

جمہوریہ سربیا کے صدر ووسیچ کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ سربیا کے سرکاری دورے پر 7 مئی کی شام کو خصوصی طیارے کے ذریعے بلغراد پہنچے۔

سربیا کے بلغراد نکولا ٹیسلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر شی جن پھنگ نے ایک تحریری خطاب میں کہا کہ چین اور سربیا کے درمیان روایتی دوستی گہری ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی تبدیلیوں کی آزمائشوں پر پورا اترے ہیں اور مختلف ملکوں کےدرمیان تعلقات کی مثال قائم کی گئی ہے۔ 2016 میں دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں زبردست ترقی اور تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد چٹان کی طرح مضبوط ہے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کےوافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں اور آہنی دوستی عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر چین سربیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ باہمی تعاون میں نئے امکانات پیدا کیے جا سکیں۔
شی جن پھنگ نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کے اس دورے سے یقیناً وافر ثمرات برآمد ہوں گے اور چین اور سربیا کے تعلقات کی ترقی میں ایک نیا باب رقم ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.