News Views Events

چین اورسربیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا بلغراد میں انعقاد

0

چین اورسربیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا بلغراد میں انعقاد

 

چینی صدر شی جن پھنگ کے سربیا کے سرکاری دورے کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق 7 مئی کو چائنا میڈیا گروپ اور سربیا کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نے مشترکہ طور پر بلغراد میں افرادی و ثقافتی تبادلے کی ایک سرگرمی کا اہتمام کیا۔ سربیا کے صدر ووسیچ نے ایک ویڈیو پیغام میں تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ سربیا کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر وولن، چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ، سربیا کے وزیر ثقافت سیراکووچ، سربیا کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اورلچ اور سربیا کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے سربراہ بوجوسیویچ نے تقریب سے خطاب کیا۔ سربیا میں چین کے سفیر لی مینگ نے بھی ورچوئل خطاب کیا ۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چائنا میڈیا گروپ نے سربیا میں بہت سے مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ مشترکہ طور پر متعدد دستاویزی فلمیں تیار کرنے اور نشر کرنے کے لئے تعاون کیا ہے، "فوکس” اور "فرسٹ پرسپیکٹو” جیسے کالم لانچ کیے ہیں، اور "چائنا فلم سیزن” سربیا اسکریننگ جیسی میڈیا سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں ، سی ایم جی سربیا کے صدارتی دفتر کے محکمہ میڈیا تعلقات ، سربیا کے اخبار "پولیٹیکو”، سربیا کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور دیگر اداروں کے ساتھ مزید وسیع تعاون بھی کرے گا۔ سربیا کے وزیر ثقافت سیراکووچ نے دوستی اور باہمی اعتماد کو بڑھانے اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں میڈیا تعاون کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کا میڈیا تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور جیت جیت تعاون کا روشن مستقبل تخلیق کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تقریب کے موقع پر مختصر دستاویزی فلموں کا سلسلہ "اپرچونٹی چائنا” بھی 7 مئی سے سربیا کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا اور دستاویزی فلم "کنفیوشس اسٹریٹ نمبر 1” جو مختلف تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو دکھاتی ہے، بھی 7 مئی سے سربیا کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ نے سربیا کے محکمہ سیاحت کے ساتھ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ تقریب کے دن ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.