کسی بھی فوجی مشق کا مقصد تیسرے فریق کے مفادات کو نشانہ بنانا یا نقصان پہنچانا نہیں ہونا چاہیے، چینی وزارت خارجہ
کسی بھی فوجی مشق کا مقصد تیسرے فریق کے مفادات کو نشانہ بنانا یا نقصان پہنچانا نہیں ہونا چاہیے، چینی وزارت خارجہ
چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے امریکہ-فلپائن فوجی مشقوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فوجی مشق سے کسی تیسرے فریق کے مفادات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے نہ ہی نقصان پہنچانا چاہیے نیز اس سے علاقائی ممالک کے مابین باہمی اعتماد اور علاقائی امن و استحکام کو بھی نقصان نہیں پہنچانا چاہیے ۔ متعلقہ ممالک کو چاہیے کہ وہ سمندر میں قوانین کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی بند کریں ، محاذ آرائی پر اکسانے کا سلسلہ روکیں اور ایسے اقدامات کریں جو علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہوں۔