آسٹریلیا نے چینی فوجی طیارے کے ذریعے اس کے شپ بورڈ ہیلی کاپٹر کو مبینہ طور پر روکنے کا معاملہ بڑھا چڑھا کر بیان کیا ہے، چینی وزارت دفاع
چینی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے چین کے فوجی طیارے کے ذریعے آسٹریلیا کے بحری جہاز پر تعینات ہیلی کاپٹر کی مبینہ "انٹرسیپشن” کے بارے میں آسٹریلیا کے بڑھا چڑھا کر دیئے گئے بیانات کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آسٹریلیا کی جانب سے سیاہ کو سفید کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 3 اور 4 مئی کو ، بحیرہ زرد کے پانیوں میں چینی بحریہ کے جنگی جہازوں کی مشق کے دوران ، آسٹریلیا کے گائیڈڈ میزائل شکن جہاز یو ایس ایس ہوبارٹ نے چین کی معمول کی تربیتی سرگرمیوں کی قریبی نگرانی کے لیے تین بار ہیلی کاپٹر بھیجے جس پر چینی فوج نے انہیں متنبہ کیا ۔
متعلقہ کارروائیاں جائز ، معقول ، پیشہ ورانہ اور محفوظ تھیں اور بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق تھیں۔ چین مطالبہ کرتا ہے کہ آسٹریلیا ، چین کی خودمختاری اور سلامتی کے خدشات کا احترام کرے، غلط بیانی کا سلسلہ بند کرے، بحری اور فضائی افواج کی نقل و حرکت کی سختی سے پابندی کرے اور تمام خطرناک اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکے، تاکہ چین اور آسٹریلیا کی مجموعی صورتحال اور فوجی تعلقات کو نقصان نہ پہنچے۔