غزہ میں خوفناک تباہی انسانی ضمیر کا امتحان ہے ،ترجمان چینی وزارت خارجہ
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے رفح پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین کو رفح کے خلاف زمینی فوجی کارروائیاں کرنے کے اسرائیلی منصوبے پر بےحد تشویش ہے ۔
چین اسرائیل سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کے بھرپور مطالبے پر توجہ دے، رفح پر حملے بند کرے اور غزہ کی پٹی میں مزید سنگین انسانی تباہی سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔
ترجمان لین نے نشاندہی کی کہ غزہ میں 200 سے زائد دنوں سے جاری تنازع، ایک خوفناک انسانی تباہی کا سبب بنا ہے، جو انسانی ضمیر کا امتحان ہے ۔
جنگ اور تشدد مسئلے کو حل نہیں کرتے ہیں، حقیقی سلامتی نہیں لاتے ہیں بلکہ یہ صرف نفرت کو بڑھاتے ہیں، لہذا بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں کچھ کرنا چاہیے۔
اس وقت یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جائے، فوری طور پر لڑائی بند کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انسانی ہمدردی کی امداد جلد از جلد "دو ریاستی حل "کی بنیاد پر فلسطین کے مسئلے کے سیاسی حل کے صحیح راستے پر واپس آئے۔