چینی وفد، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مذاکرات کے لیے امریکہ جائے گا
چین اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے تحت چینی وفد چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی، لیو جن من کی قیادت میں 7 سے 16 مئی تک امریکہ کا دورہ کرے گا،جہاں وہ بین الاقوامی موسمیاتی پالیسی پر امریکی صدر کے سینئر مشیر پوڈیسٹا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ فریقین دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے طے پانے والے اتفاق رائے کی روشنی میں ” موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق سن شائن کنٹری کے بیان ” سمیت اتفاق رائے اور چین امریکہ ماحولیاتی تعاون کے عملی نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔ خصوصی ایلچی لیو جن من اقوام متحدہ کے متعلقہ حکام ، امریکہ کی متعلقہ مقامی حکومتوں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔