چین اور سربیا ہمیشہ سچے دوست اور اچھے شراکت دار رہیں گے، چینی صدر
چینی صدر کے سربیا کے سرکاری دورے کے موقع پر سربیا کے اخبار "پولیٹیکو "میں صدر شی جن پھنگ کا ایک مضمون شائع ہوا جس کا عنوان ہے "آہنی دوستی کی روشنی سے چین سربیا تعاون کی راہ کو روشن کریں”۔منگل کے روز شا ئع ہو نے وا لے
اپنے مضمون میں شی جن پھنگ نے لکھا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی صدارت سنبھالنے کے بعد سے یہ ان کا سربیا کا دوسرا دورہ ہے ۔ بین الاقوامی صورتحال میں کیسی بھی تبدیل ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، چین اور سربیا ہمیشہ سچے دوست اور اچھے شراکت دار رہیں گے. صدر شی نے کہا کہ ہم نے باہمی احترام اور باہمی اعتماد کو برقرار رکھا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے۔ ہم نے جدیدیت کے عمل میں قریبی تعاون کرتے ہوئے باہمی فائدے کی بنیاد پر مل کر کام کیا ہے۔ فریقین کے درمیان بھائی چارہ بہت قابلِ قدر ہے۔ ہم نے ایک دوسرے سے سیکھا اور حکمرانی میں تجربات کا تبادلہ فعالیت کے ساتھ جاری رکھا ہے. ہماری آہنی دوستی برقرار رہی ہے اور مختلف ممالک اور عوام کے درمیان تبادلے کی مثال قائم کی گئی ہے ۔
شی جن پھنگ نےکہا کہ اس دورے کے ذریعے وہ سربیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی کو آگے بڑھانے ، دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے، عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے خواہاں ہیں ۔
شی جن پھنگ نے اپنے مضمون میں کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ 25 سال قبل نیٹو نے وفاقی جمہوریہ یوگوسلاویہ میں چینی سفارت خانے پر بمباری کی تھی۔ چینی عوام امن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وہ تاریخ کے المیے کو دہرانے کی اجازت کبھی نہیں دیں گے۔ چین اور سربیا کے عوام کے خون سے قائم ہونے والی دوستی دونوں لوگوں کی مشترکہ یاد بن چکی ہے۔ ہم سربیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر قومی ترقی اور احیاء میں ایک نیا باب رقم کرنے اور نئے عہد میں چین-سربیا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں.