News Views Events

بیجنگ سے پیرس تک – چینی اور فرانسیسی فنکاروں کا اولمپک ٹور” چینی آرٹ نمائش کا انعقاد

0

 

پیرس (نیوز ڈیسک)
چینی صدر شی جن پھنگ کے فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر” چائنا میڈیا گروپ، فرانسیسی نیشنل اولمپک اینڈ سپورٹس کمیٹی، فرانسیسی پروفیشنل فٹ بال لیگ اور متعدد فرانسیسی آرٹ اداروں کے تعاون سے "بیجنگ سے پیرس تک – چینی اور فرانسیسی فنکاروں کا اولمپک ٹور” چینی آرٹ نمائش پیرس کے انویلائیڈز کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں شاندار انداز میں شروع ہوئی۔ یہ نمائش چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ اور پیرس اولمپکس کے سال کو دو اولمپک شہروں بیجنگ اور پیرس کے روابط کے ذریعے اولمپک روح اور ثقافت کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم ذریعہ بن گئی ہے ۔
اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شوانگ، فرانسیسی وزیر ثقافت ، فرانسیسی نیشنل اولمپک اینڈ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین اور فرانسیسی پروفیشنل فٹ بال لیگ کے چیئرمین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شین ہائی شوانگ نے کہا کہ کھیل اور فن دونوں انسانی ثقافت کے اہم اجزاء ہیں اور کھیلوں کی خوبصورتی اور فن کی خوبصورتی ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں ۔ اس آرٹ نمائش میں 100 سے زائد ممتاز موجودہ دور کے چینی فنکاروں کے 200 سے زیادہ عمدہ فن پارے پیش کئے جارہے ہیں، جن میں چینی مصوری، خطاطی، آئل پینٹنگ، مجسمہ سازی، ملٹی میڈیا آرٹ اور غیرمادی ثقافتی ورثے کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے ، جس سے فرانس یہاں تک کہ دنیا کے سامعین مشرقی آرٹ کا تنوع اور کھلاپن محسوس کر سکیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.