چین کا آزادانہ طور پر خدمات کی صنعتوں کو بیرونی دنیا کے لیے کھولنے کا اعلان
چین اور فرانس نے مشترکہ طو رپر ایک شاندار سفرطے کیا ہے، چینی صدر
پیرس (نیوز ڈیسک)
چینی صدر شی جن پھنگ اور فرانسیی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس کے شہر پیرس کے مارینی تھیٹر میں چین-فرانس تاجروں کی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 60 سال سے چین اور فرانس مخلص دوست رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام میں طے شدہ خود مختاری، باہمی افہام و تفہیم، طویل مدتی وژن، اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے اصول پر قائم رہتے ہوئے مشترکہ طو رپر ایک شاندار سفرطے کیا اور ایک قریبی اور دیرپا جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔چین – فرانس تعلقات مغربی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں ہمیشہ سرفہرست رہے ہیں۔
تقریر میں شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین "فرانسیسی فارموں سے چینی میزوں تک” پورے چین کے تیز رفتار کوآرڈینیشن میکانزم کو فعال طور پر استعمال کر تا رہے گا تاکہ مزید اعلیٰ معیار کی فرانسیسی زرعی مصنوعات کو چینی عوام کی میزوں تک پہنچایا جا سکے۔چین نے فرانس سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے لیے مختصر مدت کے لیے چین آنے کے لیے اپنی ویزا فری پالیسی کو 2025 کے آخر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ چین آزادانہ طور پر ٹیلی کمیونیکیشن، طبی اور دیگر خدمات کی صنعتوں کو بیرونی دنیا کے لیے کھولے گا، اور مارکیٹ کو مزید کھولے گا، تاکہ فرانسیسی اور یورپی کمپنیوں سمیت مختلف ممالک کی کمپنیوں کے لیے مزید مواقع پیداکیے جاسکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ، شی جن پھنگ نے کہا کہ ہم ہمہ گیر طور پر اصلاحات کو فروغ دینے، ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے، مارکیٹ تک رسائی کو مزید وسعت دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی کے لیے منفی فہرست کو کم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ جس سے فرانس سمیت دیگر ممالک کے لیے ایک مزید وسیع مارکیٹ فراہم کی جاسکے گی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے مواقع فراہم کیے جاسکیں گے۔ شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں فرانسیسی تاجروں کا چینی طرز کی جدید کاری کے عمل میں فعال طور پر حصہ لینے اور چین کی ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خیرمقدم ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صرف دو ماہ بعد، دریائے سین کے خوبصورت کنارے پر شاندار پیرس اولمپک گیمز کا آغاز ہوگا۔ اولمپک گیمز اتحاد اور دوستی کی علامت ہیں۔ آئیے ہم سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اصل ارادے پر قائم رہیں، روایتی دوستی کو جاری رکھیں، اور مشترکہ طورپر چین-فرانس کے تعاون کے نئے دور کا آغاز کریں۔