News Views Events

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

0

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 سے 15 مئی کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ: پورا پاکستان شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کا منتظر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنا دورہ سعودی عرب کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی سعودی عرب کا اہم تجارتی وفد پاکستان میں موجود ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق ابھی تک سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.