فلپائن حقائق کا احترام کر تے ہوئے اشتعال انگیزی کو بند کرے، چین
فلپائن حقائق کا احترام کر تے ہوئے اشتعال انگیزی کو بند کرے، چین
بیجنگ ( نیوز ڈیسک) حال ہی میں ،فلپائن کے قومی سلامتی کے مشیر اگنیو ، وزیر دفاع ٹیوڈورو اور وزارت خارجہ تینوں کی جانب سے الگ الگ بیانات جاری کیے گئے ۔ ان بیانات میں اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ چین اور فلپائن رن آئی ریف کے معاملے پر کسی معاہدے پر پہنچے ہیں ، جس میں "نیوماڈل” بھی شامل ہے۔
اس حوالے سے 6 مئی کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے نشاندہی کی کہ فلپائن کی جانب سے متعلقہ بیانات اس حقیقت کی نفی نہیں کر سکتے ہیں کہ چین اور فلپائن ایک ” جینٹل مین ایگریمنٹ”، "انٹرنل انڈرسٹینڈنگ ” اور "نیو ماڈل” پر پہنچ چکے ہیں۔چین کے پاس تمام تحریری ریکارڈ موجود ہیں۔ چین فلپائن پر زور دیتا ہے کہ وہ حقائق کا احترام کرے اور اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے اپنی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو بند کرے۔
لین جیئن نے کہا کہ اگر فلپائن واقعی بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال کو بہتر بنانا چاہتا ہے تو اسے فوری طور پر چین کے نانشا جزائر اور جزیرہ ہوانگ یئن سے ملحقہ پانیوں میں دراندازی بند کرنی ہوگی ،رن آئی ریف پر غیر قانونی طور پر رکے ہوئے جنگی جہاز کے لیے تعمیراتی سامان بھیجنا اور مستقل سہولیات کی تعمیر کو بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن کو متعلقہ غیر آباد جزیروں اور ریف پر غیر قانونی لینڈنگ کی سرگرمیاں بند کرنی چاہئیں اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ پر مبنی معلومات پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔