News Views Events

چینی صدر کی جانب سے ہنگری کے نوجوانوں کی چین-ہنگری دوستی بڑھانے پر حوصلہ افزائی

گزشتہ سال ستمبر میں یہ دونوں طالبات بیجنگ کی کیپٹل نارمل یونیورسٹی میں داخل ہوئیں اور چینی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کی ۔

0

چینی صدر کی جانب سے ہنگری کے نوجوانوں کی چین-ہنگری دوستی بڑھانے پر حوصلہ افزائی

 

بوڈاپیسٹ میں ہنگری-چینی بائے لینگول اسکول وسطی اور مشرقی یورپ کا واحد سرکاری اسکول ہے جو چینی اور مقامی زبانوں کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔سال 2004 میں اپنے قیام کے وقت اس اسکول میں صرف 87 طلباء تھے جو اب بڑھ کر 530 ہیں۔ اکتوبر 2009 میں، اس وقت کے نائب چینی صدر شی جن پھنگ نے اس اسکول کا دورہ کیا تھا اور طلباء کی شاعری کو سنا اور روایتی چینی مارشل آرٹس پرفارمنس کو دیکھا تھا۔

سال 2023 میں اسکول کی دو طالبات نے اسکول کے تمام طلباء کی جانب سے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پروفیسر پھنگ لی یوان کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے چینی زبان کو مزید سیکھنے اور چین میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے جواب میں لکھا تھا کہ طلباء کا خط پڑھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے ۔ صدر شی نے بچوں کی تعریف کی کہ وہ طویل عرصے چینی زبان سیکھنے میں مصروف اور چین ہنگری دوستی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم رہے ۔
انہوں نے بچوں کی چینی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ہنگری کے زیادہ سے زیادہ نوجوان چینی زبان سیکھیں گے اور چین کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں مزید جانتے ہوئے چین ہنگری دوستی کو آگے بڑھانے کے لیے دوستی کے سفیر بننے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ سال ستمبر میں یہ دونوں طالبات بیجنگ کی کیپٹل نارمل یونیورسٹی میں داخل ہوئیں اور چینی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کی ۔ چین اور ہنگری کے درمیان مسلسل ثقافتی تبادلوں سے چین- ہنگری تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک پیدا ہوتی رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.