News Views Events

چینی صدر کے دستخط شدہ مضمون کی فرانسیسی میڈیا پر اشاعت

0

چینی صدر کے دستخط شدہ مضمون کی فرانسیسی میڈیا پر اشاعت

فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ ایک مضمون فرانسیسی اخبار "لی فیگارو” میں شائع ہوا۔ اس مضمون کا عنوان چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی روح کی وراثت کو آگے بڑھانا اور عالمی امن اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا” ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ رواں سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام نے مشرق اور مغرب کے درمیان ایک پل قائم کیا ہے اور بین الاقوامی تعلقات کو بات چیت اور تعاون کی سمت میں بھی فروغ دیا ہے۔ گزشتہ 60 سالوں کے دوران چین اور فرانس کے تعلقات نے وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے اور بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین فرانس کے ساتھ مل کر چین-فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے اور عالمی امن کے فروغ اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیےمزید خدمات سر انجام دینے پر تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.